Live Updates

سیاسی و مذہبی قائدین کی اکرم درانی پر حملے کی شدید مذمت،

الیکشن کمیشن سے امیدواروں کو فول پروف سکیورٹی دینے کا مطالبہ پرامن ماحول میں غیر جانبدرانہ انتخابات پاکستان کے مستقبل کیلئے اہم ہیں ،نگران حکومت تحفظ فراہم کرے،عمران خان،بلاول،آصف زرداری ،شہباز شریف ،پرویز خٹک ،سراج الحق،مولانا فضل الرحمن و دیگر کا مطالبہ

جمعہ 13 جولائی 2018 16:15

سیاسی و مذہبی قائدین کی اکرم درانی پر حملے کی شدید مذمت،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ،سابق صدر آصف علی زرداری،مسلم لیگ ’ن‘ صدر شہباز شریف ،ترجمان ’’ن‘‘ مریم اورنگزیب ،نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے ،مولانا فضل الرحمن ،سراج الحق اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سابق وزیر اکرم خان درانی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات میں کوئی کوتائی نہ برتی جائے پر امن ماحول میں غیر جانبدرانہ انتخابات پاکستان کے مستقبل کیلئے نہایت اہم ہے نگران حکومت تمام امیدواروں کو تحفظ فراہم کرے ۔

سابق وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورک اکرم خان درانی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اکرم خان درانی کی سلامتی کی اطلاع باعث اطمینان انتخابات جیسے اہم ترین مرحلے دشمن عدم استحکام کا خواہاں ہے نگران حکومتیں مجموعی طور پر امن عامہ تحفظ کو اہم ترین ترجیح بنائے ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات میں کوئی کوتائی نا برتی جائے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اکرم خان درانی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت انتخابی امیدواروں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قوم اور اداروں کو متحد ہونا پڑے گا انہوں نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اکرم خان درانی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کو قانون کی رٹ بحال کرنا ہوگی نگران حکومت تمام امیدواروں کا تحفظ یقینی بنائے کے پی کے میں دہشت گردی کے واقعات کا دوبارہ شروع ہونا باعث تشویش ہے واقع منصوبہ سازوں کو گرفتارکر کے جلد از جلد بے نقاب کیا جائے نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے جسٹس (ر) دوست محمد نے اکرم خان درانی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات کا تعین کیا ہے کہ جلد از جلد منصوبہ بندی کرنے والے عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ہم دشمن کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے دہشت گردی ملک کیلئے ناصور ہے جس کو جلد از جلد جڑ سے اکھاڑ پھنک دیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اکرم درانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ پاک دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کو بلند کرے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی عطا کرے ہمیں سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا چاہیے تاکہ ہم دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روک سکے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات