رواں سال کی پہلی ششماہی میں چینی برآمدات و درآمدات میں 7.9 فیصد اضافہ ،

کل مالیت 14.12 ٹریلین امریکی ڈالرز تک جا پہنچی

جمعہ 13 جولائی 2018 16:18

رواں سال کی پہلی ششماہی میں چینی  برآمدات و درآمدات میں 7.9 فیصد  اضافہ ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی برآمدات و درآمدات میں 7.9 فیصد کا اضافہ ، کل مالیت 14.12 ٹریلین امریکی ڈالرز تک جا پہنچی ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو ا نٹرنیشنل کے مطابق چائنا کسٹمز ا یڈمنسٹریشن کے ترجمان ہوانگ سونگ پھنگ نے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی مصنوعات کی برآمدات و درآمدات کی کل مالیت 14.12 ٹریلین ڈالرز تک جا پہنچی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سات اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ ہے ۔

جس میں برآمدات کی شرح اضافہ چار اعشاریہ نو فیصد رہی جبکہ درآمدات کی شرح اضافہ گیارہ اعشاریہ پانچ فیصد بنی ۔ ہوانگ نے کہا کہ چین کی برآمدی و درآمدی مصنوعات کا ساختہ بہتر ہو رہا ہے ۔ مینوفیکچررز کی مصنوعات کی برآمدات اور اعلی معیا ر والی اشیائے صرف کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے ۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی غیر مستحکم ماحول اور غیر یقینی کی وجہ سے چین کی برآمدات و درآمدات کو چیلنجز درپیش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :