انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے زیر اہتمام یوم شہداء جموں پر میرپور آزادی کشمیر و استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی

جمعہ 13 جولائی 2018 16:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے زیر اہتمام یوم شہداء جموں پر میرپور آزادی کشمیر و استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی ،ریلی کی قیادت صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چوہدری محمود احمد نے کی ،جسمیں تاجروں و شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی قائد اعظم اسٹیڈیم سے شروع ہوئی اور چوک شہیداں پہنچ کر بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی ،، اس موقع پر مقررین نے شہداء جموں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ، شرکاء نے بھارت کیخلاف زبردست نعرے بھی لگائے،ریلی سے انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد ،اتحاد گروپ کے شیخ رشید،شیخ وسیم،چیئرمین حاجی محمد رمضان،نائب صدر خرم بٹ،نائب صدر خانزادہ خان،ڈاکٹر معروف،چوہدری نثار،چوہدری رشید،صدر چیمبر آف کامرس خالد رفیق،چوہدری رمضان،محمد بشیر چوہان،ابرار شاہ ،غلام غوث و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر قرارداد مذمت سے نہیں بلکہ ہندو کی مرمت سے آزاد ہوگا، دنیا کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، بھارت پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کو اب ظلم و جبر سے محکوم نہیں رکھا جا سکتا، چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ شہداء جموں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کو بھارت کے پنجہ استبداد سے آزادی دلانے کے لئے کشمیری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،اتحاد گروپ کے نائب صدر شیخ رشید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم و ستم سے کشمیریوں کی تحریک نہیں رک سکتی،چیئرمین حاجی محمد رمضان نے کہا کہ حکمران بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کیلئے کشمیر کے مسئلہ کو پس پشت نہ ڈالیں ،اتحاد گروپ کے شیخ وسیم نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت جاری رکھیں گے،صدر چیمبر آف کامرس خالد رفیق نے کہا کہ آزادی کی تحریک میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں ،انھوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

خرم بٹ ،چوہدری نثار ،خانزادہ خان نے کہا کہ قوم کا سوال ہے کہ کشمیر پر ہمارے حکمران اور پارلیمنٹ کیا کررہی ہے، 1947ء سے پاکستان زندہ باد کے نعرے سری نگر سے اٹھ رہے ہیں،بھارت، اسرائیل اور امریکہ مل کر دنیا کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں یہ وقت ہے کہ دنیا کہ مسلمان باہم شیر و شکر ہو کر اپنے مشترکہ دشمن کو شناخت کریں۔