مقبوضہ کشمیر ، زائرین کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم ، 13افراد زخمی

جمعہ 13 جولائی 2018 16:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیر میںایک گاڑی اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں تیرہ افراد زخمی ہوگئے بھارتی میڈیا کے مطابقہ حادثہ ضلع ادھمپور پر برما پل کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب امرناتھ یاترا کیلئے زائرین کو لے جانیوالی گاڑی تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں تیرہ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔