مسلم لیگ (ن) ضلع پونچھ کا جلوس نوازشریف کے استقبال کیلئے ضلعی صدر اعجاز یوسف کی قیادت میں تمام رکاوٹیں عبورکرکے لاہور پہنچ گیا

جمعہ 13 جولائی 2018 16:31

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن ضلع پونچھ کا جلوس نوازشریف کے استقبال کے لئے ضلعی صدر اعجاز یوسف کی قیادت میں تمام رکاوٹیں عبورکرکے لاہور پہنچ گیا ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ضلعی صدر اعجاز یو سف اور مرکزی رہنما جاوید شریف ایڈوکیٹ نے کہا کہ راولاکوٹ کے کارکنوں نے لاہور پہنچ کرنوازشریف سے وفا کا عملی ثبوت دیا ہے ن لیگ نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے مفادات لینے والے ہم کو نوازشریف سے الگ نہیں کرسکتے آزادکشمیر بھر میں نوازشریف اور مریم نواز کی رہائی فیصلہ کن جنگ لڑیں گے اس جنگ میں ضلع پونچھ آزادکشمیر کا لاہورثابت ہوگا پاکستان میں مسلم لیگ ن کے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات بے بنیاد اورسیاسی انتقام کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے مسلم لیگ ن کے کارکنان اپنے قائد پر بنائے گئے مقدمات عوامی عدالت میں لے کرنکلیں گے اصل فیصلہ عوام نے کرنا ہے چونکہ اصل طاقت عوام ہیں اور آج باشعور عوام اس بات کو سمجھ چکے ہیں کہ نوازشریف کی سیاسی بصیرت ہی پاکستان کو خوشحالی کی طرف لے جاسکتی ہے جو عوام دشمن قوتوں کو قبول نہیں