Live Updates

ْنواز ،شہباز شریف کی والدہ کو غیر اعلانیہ انکی رہائشگاہ جاتی امراء میں نظر بند کر دیا گیا

93سالہ شمیم اختر کو اپنی رہائشگاہ سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ‘ لیگی رہنما محمد مہدی

جمعہ 13 جولائی 2018 16:38

ْنواز ،شہباز شریف کی والدہ کو غیر اعلانیہ انکی رہائشگاہ جاتی امراء ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ، مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کو غیر اعلانیہ ان کی رہائشگاہ جاتی امراء رائیونڈ میں نظر بند کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رہنمامحمد مہدی کی جانب سے وٹس ایپ پر بھیجے گئے تحریری بیان میں بتایا گیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کو غیر اعلانیہ جاتی امراء رائے ونڈ پر نظر بند کر دیا گیا ہے اور انہیں گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ یاد رہے کہ نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ جانے اور نواز شریف کو گرفتار کئے جانے کی صورت میں ان کے ساتھ جیل جانے کا اعلان کیا تھا ۔نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی عمر 93برس ہے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات