پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکولوں کو پیک نتائج کی تصدیق کے لیے ہدایات جاری

پیف پارٹنر سکولوں کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے بیک وقت انعقاد کا اعلان،شیڈول جاری کردیا گیا‘ترجمان پیف

جمعہ 13 جولائی 2018 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (پیف)کے پارٹنر سکولوں کو پنجاب ایگزامینیشن کمیشن(پیک) کے نتائج کی تصدیق کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں ۔ پیف ترجمان نے بتایا کہ انتظامیہ نے پارٹنر سکول مالکان وپرنسپل حضرات سے پیف ویب پر موجود فارم میں بچوں کے درست پیک نتائج مہیا کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ ا س کی وجہ سے تاخیر کا شکار کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے رزلٹ کا اعلان کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںآن لائن معلومات کے اندراج کے لیے آخری تاریخ 17جولائی مقرر ہے۔بصورت دیگرمقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد ان سکولوں کا صرف کیو اے ٹی کا رزلٹ دیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے اپنے مفت تعلیمی منصوبوں (FAS,EVS,NSP)سے منسلک تمام پارٹنر سکولوں کے 2018-19سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا بیک وقت آغاز کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سکول مالکان کوسہولت فراہم کرنے کی غرض سے پیف ویب سائٹ پر19نومبرتا 26جنوری تک کا مجوزہ شیڈول دیا گیا ہے تا ہم جلد ہی ضلع وار شیڈول کے بار ے میں اطلاع دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :