نیر حسین بخاری کی بلور ہائوس آمد،

ہارون بشیر بلور کی شہادت پر تعزیت، شہید کیلئے دعائے مغفرت ْپیپلز پارٹی اور اے این پی کی قیادت ملک و ملت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں،بشیر بلور شہید اور ہارون بلور نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،قوم دہشتگردوں کے مالی مدددگاروں اورسرپرستوں سے ووٹ کے زریعے انتقام لے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کی گفتگو

جمعہ 13 جولائی 2018 16:49

نیر حسین بخاری کی بلور ہائوس آمد،
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے بلور خاندان سے ہارون بشیر بلور کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کیلئے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اے این پی کی قیادت ملک و ملت کے لئے جانوں کے نزرانے پیش کر رہی ہیں،بشیر بلور شہید اور ہارون بلور نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،قوم دہشتگردوں کے مالی مدددگاروں اورسرپرستوں سے ووٹ کے زریعے انتقام لے۔

جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری بلور ہاؤس پشاور پہنچے۔انہوں نے بلور خاندان سے ہارون بشیر بلور کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کیلئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اے این پی کی قیادت ملک و ملت کے لئے جانوں کے نزرانے پیش کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے شہدا وطن قومی پیروز ہیں۔

بشیر بلور شہید اور ہارون بلور نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔بیرونی آقاؤں کے آلہ کاروں کے خلاف گلی محلہ میں متحد ہونا ہو گا ۔اندرونی دشمنوں کآ قلع قمع قومی اتحاد سے ممکن ہے۔قوم دہشتگردوں کے مالی مدددگاروں اورسرپرستوں سے ووٹ کے زریعے انتقام لے۔پاکستان پیپلز پارٹی غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔