اسٹوم فائبر نے حیدر آباد میں اپنی منفرد انٹرنیٹ سروسز کا آغاز کر دیا

جمعہ 13 جولائی 2018 16:55

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) اسٹوم فائبر نے پے درپے ملتان کے بعد حیدر آباد میں اپنی سروسز کا آغاز کرتے ہوئے اپنا انفراسٹرکچر کو چھ شہروں تک توسیع دے دی ہے۔ اس سلسلے میں حیدر آباد کے ایک مقامی ہال میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ٹرپل پلے انٹرنیٹ، ٹی وی اور فون سروسز کا اعلان کیا گیا۔ StormFiber کو پہلے ہی پاکستان کے چار بڑے شہروں کراچی، لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں اپنی منفرد سروسز کی وجہ سے بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہے۔

ملتان کے بعد حیدر آباد میں Fiber To The Home (FTTH) سروسز کا آغاز پاکستان بھر میں StormFiber کی توسیعی حکمت عملی کا اہم سنگ میل ہے۔ حیدر آباد میں اپنی سروسز کے آغاز کے پہلے مرحلے میں StormFiber شہر میں اپنی توسیعی منصوبے کے ساتھ قاسم آباد، لطیف آباد، ڈیفنس، سول لائنز، مسلم سوسائٹی، GOR کالونی میں اپنی سروسز فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

حیدر آباد کاروباری لحاظ سے سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے اور متوسط طبقے کا ایک تاریخی شہر ہے جہاں قابل اعتماد انٹرنیٹ آج کے دور کی اہم ضرورت ہے جو StormFiber ہی اپنی منفرد ٹیکنالوجی سے فراہم کر سکتا ہے۔

StormFiber کا مقصد ایچ ڈی ٹیلی ویژن اور کرسٹل کلیئر وائس سروسز کے ساتھ Fiber To The Home (FTTH) انفراسٹرکچر پر انٹرنیٹ کی فراہمی ہے۔ پاکستان کے مضبوط ترین فائبر آپٹک نیٹ ورک کی رسائی سے حیدر آباد کو عالمی میٹروپولیٹن شہروں سے منسلک ہونے میں مدد ملے گی۔مہمان خصوصی مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جامشورو کے پر و - وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طحہ حسین علی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہترین مستقبل کے لئے آپیٹکل فائبر پر مبنی براڈ بینڈ ایک ذریعہ ہے جو سینکڑوں میگا بائٹ فی سیکنڈ ڈیٹا کی رفتار فراہم کرتا ہے اور StormFiber کی سروسز سے گھروں میںاعلیٰ انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔

StormFiberکے منیجنگ ڈائریکٹر فواد یوسف لہر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ StormFiberنے ہائی سپیڈ انٹرنیٹ سروسز کے لئے قابل اعتماد انفراسٹرکچر تشکیل دیا ہے جس سے صارفین جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر پیشے میں کامیاب طریقے سے کردار نبھا سکتے ہیں اور حیدر آبادبھی بھرپورطریقے سے ملکی معیشت میں اپنا حصہ ادا کر سکے گااور ساتھ ہی انہوں نے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہر گھر کو FTTH ٹیکنالوجی کے ذریعے بہترین انٹرنیٹ سروسز کی رسائی حاصل کرنے کے لئے StormFiberجلد ہی اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ اور کوئٹہ کے ساتھ دیگر شہروں میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی سروسز کو فروغ دینے کی جانب گامزن ہے۔