وزیرتعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کارکنان کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے‘

رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنمانے استقبال کیا ‘زبردست نعرے بازی

جمعہ 13 جولائی 2018 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) آزادکشمیر کے وزیرتعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کارکنان کے ہمراہ لاہور پہنچ گے جہاں انکا رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنمانے استقبال کیا اور زبردست نعرے بازی کے علاوہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،کیپٹل سٹی مظفرآباد کے لیگی رہنما پیر سید سکندر نثار گیلانی نے کہا کہ قائد راجہ فاروق حیدر کے حکم کے مطابق وزیر تعلیم کارکنان کی بڑی تعداد کے ساتھ لاہور پہنچ گے اور انکا مقامی قیادت کی طرف سے پرجوش استقبال کرتے ہوئے میاں نوازشریف فاروق حیدر کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی کارکنان کا جوش جذبہ دیدنی تھا جہاں چاروں صوبوں کی طرح آزادکشمیر کے بھی لیگی کارکنان ہزاروں کی تعداد میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کرگے ہیں اور ثابت کر دیا ہے کہ وفاء شعاروں کا دستوار،اصول ان کا عمل ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب کرتے بیرسڑ افتخار گیلانی نے کہا کہ نوازشریف اور فاروق حیدر کے حکم پر جان بھی قربان ہے اب آندھی چلے یا طوفان آئے میاں نوازشریف فاروق حیدر کی قیادت میں جناح اقبال کے تصور پاکستان کو تعبیر دلا کر دم لیں گے ۔