مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو سیکورٹی خدشات ہیں،نگران حکومت
ہارون بلور کو سیکورٹی کا کوئی تھریٹ نہیں تھا، اے این پی کی جانب سے اس جلسہ کی اجازت نہیں لی گئی تھی اور نہ ہی خود سیکورٹی کے کوئی انتظامات کئے گئے تھے، اکرم درانی حملے میں محفوظ رہے ہیں،اس حوالے سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے،امن و امان کیلئے نگران حکومت صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے سینیٹ میں نگران وفاقی وزیر داخلہ محمد اعظم خان کا اظہار خیال
جمعہ 13 جولائی 2018 17:01
(جاری ہے)
جب ہارون بلور آئے اور کارکنوں نے آتش بازی شروع کی، اس کے بعد مزید کارکن وہاں جمع ہو گئے۔
جونہی ہارون بلور پہنچے تو خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا جس کے نتیجہ میں ہارون بلور سمیت 22 افراد شہید ہوئے۔ ان کے گن مین سمیت 75 لوگ زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبائی حکومت سے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلات مانگی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اے این پی کی جانب سے اس جلسہ کی اجازت نہیں لی گئی تھی اور نہ ہی خود سیکورٹی کے کوئی انتظامات کئے گئے تھے۔ خفیہ اداروں کو مختلف گروپوں سے تھریٹ مل رہے ہیں جس کو نیکٹا میں شیئر کر رہے ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو سیکورٹی خدشات ہیں لیکن ہارون بلور کو سیکورٹی کا کوئی تھریٹ نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ممبران کی عدم موجودگی کے باعث گزشتہ روز پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ نگران حکومت کا کام الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت سے تعاون کرنا ہے، امن و امان کے لئے نگران حکومت صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکرم درانی پر جو حملہ ہوا ہے اس میں وہ محفوظ رہے ہیں۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا سے تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.