Live Updates

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو متحدہ عرب امارات میں مکمل پروٹوکول دیا گیا

مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا سیل نے ویڈیو جاری کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 جولائی 2018 17:32

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو متحدہ عرب امارات میں مکمل پروٹوکول دیا ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جولائی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نجی ائیرلائن کی پرواز ای وائے 18 سے لندن سے ابوظہبی پہنچے جہاں انہوں نے 7 گھنٹے قیام کے بعد لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا ۔ نواز شریف اور مریم نواز کی ابوظہبی آمد پر ایک خبر سامنے آئی جس میں کہا گیا کہ ابوظہبی پہنچنے پر نواز شریف اور مریم نواز کو کسی قسم کا کوئی پروٹوکول نہیں دیا گیا۔

لیکن مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا سیل نے ایک ویڈیو جاری کی جس نے اس خبر کی تردید کر کی ۔ اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ابوظہبی ائیر پورٹ پر پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کی گئی اس ویڈیو سے متعلق کہا گیا کہ ابوظہبی پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نواز شریف اور مریم نواز کو وی آئی پی پروٹوکول دیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

قبل ازیں موصول ہونے والی خبروں کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا ابو ظہبی ائیر پورٹ پر پروٹوکول لینے اور وی وی آ ئی پی طریقہ سے وہاں سات گھنٹے گزارنے کے پروگرام کومتحدہ عرب امارات کی حکومت نے مسترد کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ کسی بھی سزا یافتہ شخص کو نہ تو سپورٹ کریں گے اور نہ ہی ایسے شخص کو کسی قسم کا پروٹوکول دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف کے قریبی ساتھیوں نے کوشش کی کہمتحدہ عرب امارات میں قیام کے دوران انہیں سرکاری پروٹوکول ملے اور کچھ اہم حکومتی شخصیات سے بھی ملاقات ہو تاکہ حکومت پاکستان پر دباؤ بنایا جا سکے ، اس حوالے سے نوازشریف کے ایک قریبی عزیزبھی انتہائی متحرک تھے مگر انہیں اس میں مکمل طور پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے انہیں واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ وہ کسی بھی ملک کے معاملات میں دخل نہیں دیتے اور کرپشن کے خلاف خود وہ جنگ کر رہے ہیں لہٰذا متحدہ عرب امارات حکومت کسی بھی سزا یافتہ شخص کی مدد نہیں کرسکتی ۔

تاہم اب نواز شریف اور مریم نواز کو ابوظہبی میں ملنے والے وی آئی پی پروٹوکول کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات