لیگی کارکن نے نوازشریف اورمریم نوازسے اظہار یکجہتی کیلئے خود کو زنجیروں میں جکڑلیا

نواز شریف اور مریم نواز کی بجائے مجھے گرفتارکریں اورسزادیں‘کارکن محمد ایوب نے پولیس سے مطالبہ کر دیا

جمعہ 13 جولائی 2018 18:20

لیگی کارکن نے نوازشریف اورمریم نوازسے اظہار یکجہتی کیلئے خود کو زنجیروں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے کارکن نے محمد نوازشریف اورمریم نوازسے اظہار یکجہتی کے لئے خود کو زنجیروں میں جکڑلیا، جلوموڑ کے رہائشی ایوب بھٹہ کوالحمراہال میں نوازشریف سے ملنے کی کوشش پر سکیورٹی اہلکاروں اور کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔

(جاری ہے)

لیگی کارکن محمد ایوب خود کو زنجیروں میں جکڑ کر لوہاری گیٹ پہنچ گیا اور قیادت کے حق میں نعرہ لگاتا رہا ۔

اس دوران لیگی کارکن اور پولیس اہلکاروں میں مکالمہ بھی ہوا ۔محمد ایوب نے پولیس سے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی بجائے مجھے گرفتارکریں اورسزادیں، جس پر پولیس نے ایوب سے پوچھا کہ جرم کسی اورکاہوتوآپ کوسزاکیوں دیں جس پر لیگی کارکن نے کہا کہ میں شریف خاندان کا سپاہی او رعاشق ہوں ۔