Live Updates

معروف اداکارہ ماورا حسین کا ملکی حالات پر ٹویٹ سامنے آ گیا

ہمدری حاصل کرنے کے لیے جو مہم چلائی جا رہی ہے یہ مضحکہ خیز ہے، ماورا حسین کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 13 جولائی 2018 17:50

معروف اداکارہ ماورا حسین کا ملکی حالات پر ٹویٹ سامنے آ گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جولائی 2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ آج لاہور پہنچیں گے۔ملک کے مخلتف شہروں سے ن لیگ کے کارکنان کے قافلے ائیرپورٹ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورکے مخلتف علاقوں میں حالات کشیدہ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔اس تمام صورتحال میں معروف اداکارہ ماورا حسین بھی بول پڑی ہیں۔

ماورا حسین کا اپنےٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ ہمدری حاصل کرنے کے لیے جو مہم چلائی جا رہی ہے یہ واقعی مضحکہ خیز ہے۔قانونی فیصلے سے بالاتر ہو کر ایک سرکس جیسا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی ماورا حسین کی ٹویٹ پر دلچسپ قسم کے تبصرے کیے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے ماورا حسین کو پی ٹی آئی کا سپورٹر قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور کی مختلف شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور تا اسلام آباد موٹروے اور جی ٹی روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ راوی پُل پر رکاوٹیں عبور کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے کارکنان اور پولیساہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔ کارکنان اور پولیس کے مابین تصادم سے حالات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جبکہ دوسری جانب لاہور کی مختلف شاہراہوں پر لائے گئے کنٹینرز ہٹانے کے لیے مسلم لیگ ن کے کارکنان نے کرینوں کی مدد حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ کرین کی مدد سے شاہراہوں پر موجود کنٹینرز کو ہٹایا جارہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی اپنی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں، گاڑی میں بیٹھنے کے بعد شہباز شریف اور ان کے قافے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

پارٹی صدر کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا قافلہ لاہور ائیر پورٹ کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔ کارکنان موٹرسائیکلوں، گاڑیوں اور بسوں پر سوار ہو کر قائد کے حق میں ''شیر، شیر'' کے نعرے لگا رہے ہیں۔ دوسری جانب شہر بھر میں سکیورٹی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے جبکہ ائیر پورٹ کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال رکھا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات