صدر مملکت کی اکرم خان درانی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

انتظامیہ کو حادثے میں زخمی افراد کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 13 جولائی 2018 18:24

صدر مملکت کی اکرم خان درانی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ، قیمتی جانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے بنوں میں سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے کاروان پر ہونیوالے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ صدر مملکت نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونیوالے افراد کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے اور ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔