نواز شریف ابوظہبی ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ

مریم نواز اور نواز شریف اتحاد ائیرویز کی پرواز ای وائے 243 سے پاکستان پینچیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 جولائی 2018 18:28

نواز شریف ابوظہبی ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ
ابوظہبی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13جولائی 2018ء) :نواز شریف ابوظہبی ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔ مریم نواز اور نواز شریف اتحاد ائیرویز کی پرواز ای وائے 243 سے پاکستان پینچیں گے۔طیارے کی 8بج کر 56 منٹ پر لاہور لینڈ کرے گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف گزشتہ شب 12 بج کر 45 منٹ سے اتحاد ائیرویز کی پرواز ای وائے 18کے ذریعے ہیتھرو ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے تھے ،انکا طیارہ آج صبح ابوظہبی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو ابوظہبی میں 7 گھنٹے قیام کرنا تھا تاہم اتحاد ائیرویز کی پرواز تاخیر کا شکار ہونے کے باعث انہیں ابوظہبی ائیرپورٹ پر قیام بڑھانا پڑا۔تازہ ترین خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کچھ دیر پہلے ابوظہبی ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکی صاحبزادی مریم نواز بھی انکے ہمراہ تھیں۔

اتحاد ائیرویز کی پرواز رات 8 بج کر 58 منٹ پر لاہور پہنچے گی ۔اس موقع پر قومی و بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے بھی پرواز میں انکے ہمراہ تھے۔دوسری جانب نیب نے بھی لاہور ائیرپورٹ پر نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی تیاری مکمل کرلی ہے۔نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور پہنچتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا جہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔