ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کی ترقی ضروری ہے، جسٹس (ر) ناصر الملک
پاک چائنہ آپٹیکل فائبر کیبل پراجیکٹ سے پاکستان کو زمینی کیبل سے رابطہ کاری کی سہولت ملے گی ،سمندری کیبل پر انحصار کم ہو گا ،منصوبہ ملک کے شمالی علاقوں میں ٹیلی کام کے شعبے کی ترقی کیلئے بھی معاون ثابت ہو گا، نگران وزیراعظم کا پاک چائنا آپٹیکل فائبر کیبل پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعہ 13 جولائی 2018 19:26
(جاری ہے)
یہ منصوبہ 2 سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے ،اس میں راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلومیٹر طویل زیر زمین آپٹیکل فائبر کیبل اور کریم آباد تا خنجراب 172 کلومیٹر فضائی آپٹیکل فائبر کیبل کے مواصلاتی انفراسٹرکچر کی ترقی شامل ہے۔
علاوہ ازیں راولپنڈی تا خنجراب مختلف مقامات پر آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک کے بیک اپ کے لئے اعلیٰ استعداد کے حامل 26 مائیکروویو لنکس اور 9 سینٹرز بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے منصوبے کی انتہائی مشکل علاقے میں کامیاب تکمیل پر اہلکاروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مکمل کئے جانے والے اس منصوبے سے پاکستان کو زمینی کیبل سے رابطہ کاری کی سہولت ملے گی اور سمندری کیبل پر اس کا انحصار کم ہو گا۔ اسی طرح چین کو یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ساتھ ٹرانزٹ ٹیلی کام ٹریفک کے لئے متبادل رسائی ملے گی، یہ منصوبہ ملک کے شمالی علاقوں میں ٹیلی کام کے شعبے کی ترقی کے لئے بھی معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی دوستی کی بڑی قدر کرتا ہے جو ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا سب سے اہم حصہ ہیں۔ اس موقع پر چین کے سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپٹیکل فائبر کیبل سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے 9 منصوبوں میں سے ایک ہے اور یہ منصوبے پاکستان کی معیشت میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک سی پیک کو ڈیجیٹل کوریڈور میں تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ آپٹیکل فائبر کیبل منصوبہ کی دو سال میں تکمیل ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک منصوبوں کے بعد دونوں رابطہ کاری اور علاقائی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عامر عظیم باجوہ نے تقریب کے شرکاء کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2010ء میں اس کی منظوری کے بعد منصوبے پر کام 2016ء میں شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر چین کی طرف مواصلاتی لنک قائم کر دیا گیا ہے اور اس کے ذریعے رابطہ کاری کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر تقریب کے مقام سے خنجراب میں ایس سی او کے دفتر میں براہ راست کال کے ذریعے صاف آواز اور رئیل ٹائم ویڈیو کا مظاہرہ کیا گیا۔ قبل ازیں ایس سی او، چائنا ٹیلی کام گلوبل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے مابین تعاون کی دو دستاویزات پر بھی دستخط کئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.