گالے ٹیسٹ، سری لنکن سپنرز کی تباہ کن بائولنگ، جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں126رنز پر ڈھیر

سری لنکا کو پہلی اننگز میں161رنز کی برتری حاصل ،سری لنکا کی جانب سے پریرا کی4، لکملکی 3،ہیراتھ کی2 وکٹیں سری لنکا نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں4وکٹوں کے نقصان پر111رنز بنا لئے، جنوبی افریقہ پر مجموعی طور پر 272رنز کی برتری حاصل

جمعہ 13 جولائی 2018 19:49

گالے ٹیسٹ، سری لنکن سپنرز کی تباہ کن بائولنگ، جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی ..
گالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے مابین2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے پہلے میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم میزبان سری لنکن سپنرز کی تباہ کن بائولنگ کے سامنے پہلی اننگز میں126رنز پر ڈھیر ہو گئی اور سری لنکا نے پہلی اننگز میں161رنز کی برتری حاصل کرلی۔سری لنکا کی جانب سے پریرا نی4، لکمل نے 3،ہیراتھ نی2اور سندکان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میزبان سری لنکا نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں4وکٹوں کے نقصان پر111رنز بنا لئے ہیں اور جنوبی افریقہ پر مجموعی طور پر 272رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ گالے کر کٹ سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں287رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی،جبکہ پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں1وکٹ کے نقصان پر 4رنز سکور کئے تھے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو کوئی بھی بلے باز سری لنکا کی نپ تلی بولنگ کا وکٹ پر جم کر مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم126رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوپلیسز48،فلینڈر18، باویما17رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔سری لنکا کی جانب سے پریرا نی4، لکمل نے 3،ہیراتھ نی2اور سندکان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میزبان سری لنکا نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں4وکٹوں کے نقصان پر111رنز بنا لئے ہیں اور جنوبی افریقہ پر مجموعی طور پر 272رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں کارونا رتنی60، گوناتھی لاکا17،ڈی سلوا9 اور مینڈس بغیر کوئی رن بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ میتھیو14اورسلوا10رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مہاراج نی3اورربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔