Live Updates

نگراں حکومت نے مارشل لاؤں کی حکومتوں کو بھی مات دے دی،حاجی محمد شاہجہاں

نگراں حکومت کو مفت مشورہ ہے کہ نگرانی سے زیادہ کارکردگی دکھانے سے گریز کریں

جمعہ 13 جولائی 2018 19:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) حلقہ NA-243 سی(ن) لیگ کے نامزد امیدوار حاجی شیخ محمد شاہجہاں نے کہا ہے کہ نگران حکمران قائد نواز شریف کے ساتھ دشمنی میں مارشل لا ڈکٹیٹرز سے بھی دو ہاتھ آگے نکل گئے ہیں نگراں حکومت کو مفت مشورہ ہے کہ نگرانی سے زیادہ کارکردگی دکھانے سے گریز کریں. ملک کی خالق جماعت کے محبوب رہنما میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلنے کی کوشش ملک میں نئے بحران کو جنم دینے کا پیش خیمہ بن سکتی.

پاکستانی قوم نے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار عقیدت کی نئی تاریخ رقم کردی ہی. جیلیں اور قید پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے لئے نئی نہیں مشرف آمریت کے بد ترین دور کا سامنے کرنے والی پاکستان مسلم لیگ(ن) جبر اور فرعونیت کے موجودہ دور سے بھی سرخرو ہو کر نکلے گی.میاں نواز شریف کو جیل میں رکھنے والے عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گی.

قائد نواز شریف کے سیاسی منظر سے آؤٹ کرنے والے کروڑوں پاکستانیوں کا راستہ نہیں روک سکیں گی.قائد اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے لئے پاکستانیوں کی محبت اور عقیدت برصغیر کی سیاسی تاریخ کا نیا باب ثابت ہوگا. میاں محمد نواز شریف کا سیاسی راستہ روکا گیا تو عوام کی محبت اور طاقت 25 جولائی کو نئی قوت کے ساتھ ابھر کر سامنے آئے گی پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان بھرسے لینڈ سلائڈ کامیابی حاصل کرے گی .حاجی محمد شاہجہاں نے اپنے مد مقابل عمران خان اور پیپلز پارٹی کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ کراچی سے ایک مرتبہ پھر میاں محمد نواز شریف کا یہ کارکن عمران خان اور پیپلز پارٹی کی وکٹیں اڑا کر دونوں جماعتوں کو کراچی کی سیاست سے آؤٹ کرے گا.

پاکستان مسلم لیگ(ن) کیصوبائی اسمبلی کے حلقے PS-101 کی امیدوار پروین بشیر PS-102 کے امیدوار یاسر عدیل شیخ نے پنجاب بھر میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین انتخابی شکست دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا گٹھ جوڑ توڑ کر میاں محمد نواز شریف کے متوالے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات