اٹک ، کے پی کے سے پنجاب کے تمام راستے سیل کرنے کیلئے پولیس کے دستوں کو سٹینڈ بائی رکھا گیا

جمعہ 13 جولائی 2018 20:57

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی اور گرفتاری کے نتا ظر میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اٹک ، کے پی کے سے پنجاب کے تمام راستے سیل کرنے کیلئے پولیس کے دستوں کو سٹینڈ بائی رکھا گیا اور تمام داخلی پوائنٹس پر سڑک کے دونوں اطراف مٹی اور ریت سمیت کنٹینر کھڑے کر کے سیل کر دیا گیا داخلی راستوں پر پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنے والی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق سیل ہونے والے تمام پوائنٹس کے انچارج اوپر سے آنے والے آرڈر کے منتظر رہے ۔