Live Updates

آصف زرداری، بلاول بھٹو، فاروق ستار، آفاق احمد، سراج درانی، ثروت اعجاز، عارف علوی، سردار رحیم ودیگر کی بنوں میں دھماکے کی مذمت

انتخابی مہم کے دوران امیدواروں پر حملے تشویشناک ہیں، آصف زرداری ، امیدواروں پر دہشتگرد حملے بہت خطرناک ٹرینڈ ہے، بلاول انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کے واقعات نگراں حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، فاروق ستار

جمعہ 13 جولائی 2018 21:19

آصف زرداری، بلاول بھٹو، فاروق ستار، آفاق احمد، سراج درانی، ثروت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے سربراہ اورسابق صدرآصف علی زرداری،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردری،متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار،مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد،اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی ،سنی تحریک کے سربراہ،ثروت اعجازقادری،تحریک انصاف سندھ کے صدرڈاکٹرعارف علوی،گرینڈڈیموکریٹک الائنس سندھ کے سردارعبدالرحیم، نے بنوں میں سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی اور مستونگ میں سراج رئیسانی کے قافلے پر حملہ کی شدید مذمت اور قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ نتخابی مہم کے دوران امیدواروں پر حملے تشویشناک ہیں،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سراج رئیسانی سمیت دیگربے گناہ افراد کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہارکیا ہے اورکہاہے کہ امیدواروں پر دہشتگرد حملے بہت خطرناک ٹرینڈ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کسی اور ملک میں ایسے حالات ہوتے تو اس کی پہلی ترجیح یقینا مجموعی صلاحیت یکجا کرنا ہوتی۔

آفاق احمد نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران پے در پے حملے الیکشن سبوتاژ کرنے کی سازش اور جمہوریت پر شب خون ہے جسے روکنے میں حکومت اور سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار ، خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کے واقعات نگراں حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہاکہ انتخابات سیقبل جمہوریت کی بقا کے لیے سرگرم سیاسی قائدین اور کارکنان خون میں نہلائے جارہے ہیں۔

سابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مستونگ دھماکے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہارکیا ہے مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم اورسنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجازقادری نے مستونگ میں بم دھماکے میں سراج رئیسانی سمیت دیگر کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اورکہاہے کہ امیدواران پر دہشتگرد حملے بہت خطرناک ٹرینڈ ہے اور ملک کو بدنام کرنے کے ایک بڑی شازش ہے سیاسی رہنماں نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات اورمنظم حملوں کے بعد سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنے کے ساتھ متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات