سکردو شاہی پولو گرائونڈ میں شگر اور سکردو کے پولو کھلاڑیوں کے مابین تصادم ،

جھگڑے نے طول پکڑ لیا تو پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا،پولیس جوان سمیت تین افراد زخمی

جمعہ 13 جولائی 2018 21:39

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) سکردو شاہی پولو گرائونڈ میں شگر اور سکردو کے کھلاڑیوں کے مابین تصادم ،جھگڑے نے طول پکڑ لیا تو پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا،تصادم کے باعث پولیس جوان سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ،گرائونڈ میں اضافی پولیس اہلکارکو بلا کر جھگڑے پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق سکردو شاہی پولو گرائونڈ میں سکردو ٹیم بمقابلہ شگر ٹیم پولو میچ کھیل رہا تھا، شگرگول سکور 2 اور سکردو گول سکور 9سے سکردو جیت گیا تھا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے بتایا کہ کھیل کے درمیان میں ہی دونوں ٹیموں میں ہاتھا پائی ہو گئی، جب سکردو ٹیم 9گو ل سکور سے جیت گیا تو شگر کے عوا م مشتعل ہو کر میدان میں اتر آئے جسکی وجہ سے دونوں ٹیم اور شایقین آپس میں الجھ گئے جو 15منٹ تک جھگڑا جاری رہا ، جھگڑے کے دوران کئی کھلاڑی زخمی ہوگئے اور شائقین نے پولیس کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔ معاملہ سنگین ہونے پر پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس فائر کئے ۔ جائے وقوعہ پر اضافی پولیس اہلکاروںکو بلا کر جھگڑے پر قابو پالیا۔ اس جھگڑے میں پولیس سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔