پاک سر زمین پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ، کارکنان اپنا کردار ایسا رکھیں کہ لوگ اس سے متاثر ہو کر پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوں ، سید مصطفی کمال

جمعہ 13 جولائی 2018 21:43

پاک سر زمین پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ، کارکنان اپنا کردار ایسا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) پاک سر زمین پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے محمد شکیل پراچہ ، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے اختر نیازی، محمد خانن، قادر خان، طارق خان ، جاوید اورمحمد عابد نے پاکستان ہائوس میں چیئر مین سید مصطفی کمال سے ملاقات کی اور پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والوں کا کہنا تھا کہ پاک سر زمین پارٹی کے فلسفے اور سید مصطفی کمال کے کردار سے متاثر ہو کر شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک سر زمین پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی مسائل کواجاگر کررہی ہے اور ان کا حل بھی بتا رہی ہے۔ ماضی میںسید مصطفی کمال نے اس شہر کو بنایا تھا اور اب ملک کو تاریخ کے اندھروں سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا تجربہ اور صلاحیت بھی صرف مصطفی کمال میں ہی ہے۔

اس موقع پر سید مصطفی کمال نے شمولیت اختیار کرنے والے تمام افراد کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور ہدایت کی کہ اپنا کردار ایسا رکھیں کہ لوگ اس سے متاثر ہو کر پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوں ہمارا کہیں ہونا لوگوں کے لیئے راحت کا باعث ہو زحمت کا نہیں۔