مستونگ دھماکے میں نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت دیگر کی شہادت قابل مذمت ہے،

نگران حکومت صوبے امن وا مان برقرا رکھنے کیلئے موثر اقدامات کرے ، نواب ثناء اللہ زہری

جمعہ 13 جولائی 2018 21:50

مستونگ دھماکے میں نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت دیگر کی شہادت قابل مذمت ..
کوئٹہ۔13جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مستونگ دھماکہ اور اس میں نوابزادہ میر سراج رئیسانی سمیت دیگر قیمتی جانوں کی ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مستونگ دھماکہ کے دلخراش واقعہ نے بلوچستان سمیت پورے ملک کو سوگوار کردیا ہے بے گناہ افراد کے قاتل انسان کہلانے کے لائق نہیں، پر تشدد واقعات کی روک تھام کے لئے پوری قوم کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگی،مستونگ کے اندوہناک واقعہ ملک و قوم کے خلاف گھنائونی سازش ہے، دشمن کو ملک کی سلامتی ایک آنکھ بھی نہیں بھاتی ہے ۔

(جاری ہے)

نوابزادہ سراج رئیسانی، بلوچستان کے فرزند اور عظیم شخصیت کے مالک تھے، ان کی شہادت نے اہل بلوچستان کو ایک اہم قبائلی رہنماء سے محروم کردیا، نگران حکومت صوبے میں قیام امن کے لیئے موثر کردار ادا کرے اور اس طرح کے واقعات کے روک تھام و ان کے تدارک کیلئے خصوصی حکمت عملی مرتب کرے