Live Updates

25جولائی کا سورج تحریک انصاف اور عوام کا ہوگا، شفقت محمود

جمعہ 13 جولائی 2018 22:10

لاہور۔13 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء وامیدوار این اے 130 شفقت محمودنے کہاہے کہ نوازشریف کے قریبی ساتھی تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، این اے 130 کے سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر امجدنت اور چوہدری جمیل بلوکو ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت پرخوش آمدید کہتے ہیں، ان کی شمولیت سے حلقے میں تحریک انصاف کو بڑی کامیابی حاصل ہوگی،ن لیگ آج شور مچارہی ہے کہ ہمارے کارکن پکڑے جا رہے ہیں ان کو دھرنے کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں پرہونے والا تشدد اور جیلوں میں بند کرنا بھول گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار شفقت محمود نے امیدوار پی پی 159 ڈاکٹر مرادراس ، ڈاکٹر امجدنت ، چوہدری جمیل بلواور حلقے کی اہم شخصیات کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن میں پریس کانفرس کے موقع پر کیا، انہوں نے کہاکہ 25جولائی کا سورج تحریک انصاف اور عوام کا ہوگا، تحریک انصاف مرکزسمیت چاروں میں حکومت بنائے گی، تحریک انصاف ملک سے غربت کو ختم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی، تحریک انصاف تعلیم ، ہیلتھ اور ڈیم بنانے پر کام کرے گی، ڈاکٹر مرادراس نے کہاکہ میں ڈاکٹر امجدنت اور چوہدری جمیل بلوکو ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر امجدنت نے کہاکہ ملک کو اب عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے ،عمران خان جیسا نڈر اور بہادر لیڈر ہی ملک میں موجودہ بحرانوں سے نکال سکتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم کھلے دل سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور ہم پورے حلقے میں اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے تحریک انصاف کو کامیابی دلائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات