نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرلیا گیا

نیب کا خصوصی طیارہ سابق وزیر اعظم کو لے کر روانہ ہوگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 جولائی 2018 21:46

نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرلیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13جولائی 2018ء) نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیب کا خصوصی طیارہ سابق وزیر اعظم کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگیا۔جہاں سے نواز شریف کو اڈیالہ جیل جبکہ مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جمعہ کی شام کو ابوظہبی ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے تھے۔

مریم نواز اور نواز شریف خلیجی ائیرلائن اتحاد ائیرویز کی پرواز ای وائے 243 سے پاکستان آ رہے ہیں۔ طیارے کی 8بجے کے بعد لاہور لینڈ کرنا تھا۔ اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔ خلیجی ائیرلائن کے طیارے کے پائلٹ نے پرواز کو کسی اور ائیرپورٹ پر اتارنے کی درخواست نہیں کی جس کے بعد طیارے کو حج ٹرمینل پر لینڈ کروایا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد نیب کی ٹیم طیارے کے پاس پہنچی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی کو گرفتار کرنے کے لیے کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان جہاز میں 100 کی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے اس موقع پر نواز شریف کی گرفتاری میں مزاحمت کرنا شروع کردی۔جس کے بعدپولیس اور رینجرز کے اہلکار جہاز میں داخل ہو ئے جبکہ نیب کی ٹیم بھی وارنٹ گرفتاری لے کر جہاز میں پہنچ گئی ہے۔

اس موقع پر لیڈی پولیس اہلکار بھئ موقع پر موجود تھیں۔رینجرز اہلکار نے باقی مسافروں کو جہاز سے اترنے کی ہدایت کی۔بالآخر نواز شریف کو جہاز سے اتار لیا گیا ہے۔امیگریشن ٹیم نے نوازشریف اور مریم نواز کے پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لئیے۔اس موقع پر انہوں نے نیب ٹیم سے تعاون نہ کرتے ہوئے نیب کی گاڑی میں بیٹھنے سے انکارکردیا۔تاہم نواز شریف اب مکمل طور پر نیب ٹیم کی حراست میں ہیں اور تازہ ترین خبر کے مطابق پہلے انکو ہیلی کاپٹر لے کے جاناتھا تاہم اب انکوموسم کی خرابی کی وجہ سے خصوصی طیارے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا جہاں سے انہیں میں بلٹ پروف کاروں میں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا، جہاں نیب کی ٹیم پہلے سے موجود ہے۔

تاہم مریم نواز کو اڈیالہ جیل کی بجائے سہالہ ریسٹ ہاوس میں منتقل کیا جائے گا۔