صدر ممنون حسین کی مستونگ دھماکے کی شدید مذمت ، انتظامیہ کو متاثرہ افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

جمعہ 13 جولائی 2018 22:10

صدر  ممنون حسین کی مستونگ دھماکے کی شدید مذمت ، انتظامیہ کو متاثرہ افراد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے مستونگ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر سے جاری ایک بیان کے مطابق انہوں نے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نواب سراج رئیسانی سمیت تمام شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :