گورنر پنجاب کا سراج رئیسانی اور دیگر افراد کی شہادت پر اظہار افسوس

دہشت گرد عناصر انسانیت کے دُشمن ہیں اور ان کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، رفیق رجوانہ

جمعہ 13 جولائی 2018 22:21

گورنر پنجاب کا سراج رئیسانی اور دیگر افراد کی شہادت پر اظہار افسوس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مستونگ میں خود کُش دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نواب زادہ سراج رئیسانی اور دیگر افراد کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر انسانیت کے دُشمن ہیں اور ان کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیگناہ انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے بنوں میں بھی ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدر دی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ اُنہوں نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دُعا کی ہے۔