شہبا زشر یف کی ریلی ،کنٹینرز پر سوار طلال چوہدری ، مصدق ملک، رانا اقبال، مریم اورنگزیب و دیگر کارکنوں کی توجہ کا مر کز رہے ہیں،

نعروں کے ذریعے اپنے کارکنان کا لہو گرامتے رہے

جمعہ 13 جولائی 2018 22:54

شہبا زشر یف کی ریلی ،کنٹینرز پر سوار طلال چوہدری ، مصدق ملک، رانا اقبال، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) (ن) لیگ کے شہبا زشر یف کی ریلی میں شامل کنٹینرز پر سوار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائدین کارکنوں کی توجہ کا مر کز رہے ہیں اور نعروں کے ذریعے اپنے کارکنان کا لہو گرماتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی گاڑی کے آگے دو کنٹینرز چلتے رہے جن پر سوار طلال چوہدری ، مصدق ملک، رانا اقبال، مریم اورنگزیب، کرنل (ر) مبشر جاوید اور دیگر رہنما لائوڈ سپیکر زکے ذریعے نعرے لگواکر کارکنوں کا جوش بڑھاتے رہے کئی رہنما اپنی گاڑیوں پر سوار ہو ریلی میں شریک رہے اور کارکنان پارٹی قائدین کے سامنے جوشیلے نعرے لگاتے رہے ہیں ۔