Live Updates

مودی کو اپنے یار کی یقینی شکست سے پاکستان میں کی جانیوالی سرمایہ کاری بھی ڈوبتی نظر آنے لگی،’’را ‘‘نے پاکستان کے انتخابی ماحول پر اثر انداز ہونے کیلئے پاکستان کو لہولہان کردیا ،

بھارت کی طرف پہلے بھی نواز شریف کی طرف سے آئے روز بائونڈری لائن پر آباد علاقوں پر فرمائشی فائرنگ کا سلسلہ قوم نے دیکھا ، تحریک انصاف ایسی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے،نواز شریف ایک مافیا کا نام ہے، جسے منطقی انجام تک صرف عمران خان ہی پہنچا سکتے ہیں تحریک انصاف کی مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیرڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا منعقد ہ تقریبات سے خطاب

جمعہ 13 جولائی 2018 22:54

مودی کو اپنے یار کی یقینی شکست سے پاکستان میں کی جانیوالی سرمایہ کاری ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیرو نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 72 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی کو اپنے یار کی یقینی شکست سے پاکستان میں اپنی کی جانیوالی سرمایہ کاری بھی ڈوبتی ہوئی نظر آنے لگی،’’را ‘‘نے پاکستان کے انتخابی ماحول پر اثر انداز ہونے کیلئے پاکستان کو لہولہان کردیا ،بھارت کی طرف پہلے بھی نواز شریف کی طرف سے آئے روز بائونڈری لائن پر آباد علاقوں پر فرمائشی فائرنگ کا سلسلہ قوم نے دیکھا ہے، تحریک انصاف ایسی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے،نواز شریف ایک مافیا کا نام ہے، جسے منطقی انجام تک صرف عمران خان ہی پہنچا سکتے ہیں۔

جمعہ کو انتخابی مہم کے دوران منعقد ہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 72 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کو یارانے کی قیمت ادا کرنا پڑرہی ہے۔

(جاری ہے)

جسکا نہ تو پاکستان متحمل ہے اور نہ ہی پاکستانی قوم متحمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اب یہ راکٹ سائنس جانا چاہتی ہے کہ جب بھی آل شریف پر مشکل وقت آتا ہے تو بھارتی گولہ باردو کی گندی بدبو پاکستان کی فضاء کو متعفن کردیتی ہے۔

اور جب آل شریف کو سکھ کا سان نصیب ہوتا ہے تو ہر طرف شانتی دیکھائی دیتی ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چور کو مال کھاتے نہ دیکھوا سے مار کھاتے دیکھو اور کہا پاکستانی قوم نے لیٹرے کا استقبال کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان کا خزانہ لوٹنے والوں کی منزل اب ایوان اقتدار میں صرف جیل ہے انہوں نے کہا کہ اب کہیں سے آواز نہیں آئیگی مال کی طرف ہاتھ بڑھائوں ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ مافیا کے ختم ہونے سے پاکستان خوشحال ترین ملک ہوگا ۔ اور بتایا کہ لیٹرے ایوان فیلڈ میں بھی سکون نہ پا کر اڈیالہ میں سکون پائینگے اور قوم کا پیسہ جو لوٹا گیا ہے قوم کو ملے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات