سندھ حکومت جی ڈی اے والوں کو بدمعاشی کا لائسنس دینے سے گریز کریں،

حکومت ذوالفقار مرزا پر کڑی نظر رکھے کیونکہ وہ غصے میں آکر کوئی بھی واردات کر سکتے ہیں،خط کی تردید کافی نہیں اگر حکومت سندھ نے کوئی خط نہیں لکھا تو ذوالفقار مرزا پر جعل سازی کا مقدمہ داخل کرکے گرفتار کیا جائے،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا بیان

جمعہ 13 جولائی 2018 22:54

سندھ حکومت جی ڈی اے والوں کو بدمعاشی کا لائسنس دینے سے گریز کریں،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے وفاقی اور سندھ حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جی ڈی اے والوں کو بدمعاشی کا لائسنس دینے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے حوالے سے سندھ حکومت کے لکھے ہوئے خط کی تردید کافی نہیں۔ اگر حکومت سندھ نے کوئی خط نہیں لکھا تو ذوالفقار مرزا پر جعل سازی کا مقدمہ داخل کرکے گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ نگران حکومت ذوالفقار مرزا پر کڑی نظر رکھے کیونکہ وہ غصے میں آکر کوئی بھی واردات کر سکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ جی ڈی اے والوں کی کوئی اہمیت نہیں اگر یہ سارے سڑک پر کھڑے ہوں تو کوئی منہ اٹھا کر انہیں دیکھے بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخی فتح واضح نظر آرہی ہے اس لئے شرکت کے مارے سیاسی نوسر باز ڈرامہ بازی کر رہے ہیں۔