اٹک ، تحریک لبیک پاکستان کے جلسوں اور ریلیوں میں ناچ گانا اور ڈانس نہیں بلکہ محمد عربی ؐ کے دین کا پرچار ہوتا ہے، انجینئر حفیظ اللہ علوی

جمعہ 13 جولائی 2018 23:03

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2018ء) تحریک لبیک پاکستان کے جلسوں اور ریلیوں میں ناچ گانا اور ڈانس نہیں بلکہ محمد عربی ؐ کے دین کا پرچار ہوتا ہے اور ،ان جلسوں میں شرکت کرنا باعث ثواب ہے ،25 جولائی کوتحریک لبیک کے نامزد امیدواروں انجینئر حفیظ اللہ علوی ،سید طاہر علی شاہ کے انتخابی نشان کرین پر مہر لگا کر اللہ کے دین اور حضور پاک ؐ کی ناموس کی خاطر جیت کو یقینی بنائیں ،ان خیالا ت کا اظہارتحریک لبیک پاکستان حلقہ پی پی2سے نامزد امیدوار سید طاہر شاہ ،مناظر اہلسنت قاری اظہر محمود اظہری اور مولانا احسان الحق جامی اور مولانا مہدی شاہ زمان نے مراڑیہ گائوں میں سید مہر علی شاہ کے ڈیرے پر منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جلسہ کا اہتمام مولا نا احسان الحق جامی،سید ذولفقار علی شاہ ،حبیب احمد ،بلال احمد رحموں ،محمد اعظم خان ،مسعود خان ،سید دلدار حسین شاہ نے کیا ،مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 70سالوں سے ہم ان نام نہاد سیاسیوں کو ووٹ دیتے چلے آرہے ہیں لیکن اب ایسا ممکن نہیں انشاء اللہ اس بار اسمبلیوں میں علماء حق کی نمائندگی کیلئے تحریک لبیک پاکستان میدان میں اتر آئی ہے اور اب علاقہ عوام کو چاہیے کہ وہ ان تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیداروں کے حق میں اپنا ووٹ پول کریں کیونکہ آپکی ووٹوں سے جب علماء کرام اسمبلیوں میں جائیں گے تو تحفظ ناموس رسالتؐ کا دفاع کرینگے اگر اس بار بھی قادیانیوں کو خوش کر نے کیلئے جن سیاستدانوں نے تحفظ ناموس رسالت ؐ کے قانون میں ترمیم کی کوشش کی انہیں ووٹ دیا گیا تو کل یہی لوگ ایک بار پھر تحفظ ناموس رسالت ؐ کے قانون میں ترمیم کرنے کو شش کرینگے اس موقع پرمولانا مشتاق چشتی، سید یاسر علی شاہ ،مولانا شعیب ،شکیل احمد ،حافظ محمد اجمل ،حافظ غالب اور اہلیان رحموں ،مراڑیہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔