مستونگ خودکش دھماکے میں سراج رئیسانی سمیت 159افراد شہید، 150سے زائد زخمی

انتخابی مہم کے دوران ہونیوالا مسلسل تیسرا دھماکہ ہے ، سراج رئیسانی سابق وزیراعلی بلوچستان اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھا ئی تھی,سراج رئیسانی کے بیٹے میرحقمل بھی دھماکے میں شہید ہوئے تھے

جمعہ 13 جولائی 2018 23:17

مستونگ خودکش دھماکے میں سراج رئیسانی سمیت 159افراد شہید، 150سے زائد زخمی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء وصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 35کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکہ، نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 159افرادشہید جبکہ163زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نگراں صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان آغا عمر بنگلزئی نے این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں واقع کلی بمبور میں حلقہ پی بی 35کے امیدواراور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء نوابزدہ سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھما کے میں بی اے پی کے رہنماء نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت159افراد شہید جبکہ163 زخمی ہوگئے ،شہید ہونے والوں میں لیویز کے چار اہلکار بھی شامل ہیں ،دوسری جانب نگراں صوبائی وزیرصحت فیص محمد کاکڑ نے مستونگ دھماکے میں 80افراد کے شہید جبکہ 150سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ،دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ ، بی ایم سی کوئٹہ ،نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ، ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ اور سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں شناخت کے عمل کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کرنے کا عمل رات گئے تک جاری رہا