شہباز شریف کی ناکام حکمت عملی ،مشکوک کرادر پر سوالات اٹھنے لگے

نوازشریف گرفتار ہو کر اسلام آباد روانہ،شہباز شریف ابھی بھی جوڑے پل پر موجود ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 جولائی 2018 22:07

شہباز شریف کی ناکام حکمت عملی ،مشکوک کرادر پر سوالات اٹھنے لگے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13جولائی 2018ء) شہباز شریف کی ناکام حکمت عملی ،مشکوک کرادر پر سوالات اٹھنے لگے نوازشریف گرفتار ہو کر اسلام آباد روانہ،شہباز شریف ابھی بھی جوڑے پل پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔9 بجے نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔جس کے بعد نیب کی ٹیم طیارے کے پاس پہنچی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی کو گرفتار کرنے کے لیے کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان جہاز میں 100 کی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے اس موقع پر نواز شریف کی گرفتاری میں مزاحمت کرنا شروع کردی۔جس کے بعدپولیس اور رینجرز کے اہلکار جہاز میں داخل ہو ئے جبکہ نیب کی ٹیم بھی وارنٹ گرفتاری لے کر جہاز میں پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیڈی پولیس اہلکار بھئ موقع پر موجود تھیں۔رینجرز اہلکار نے باقی مسافروں کو جہاز سے اترنے کی ہدایت کی۔

بالآخر نواز شریف کو جہاز سے اتار لیا گیا ہے۔امیگریشن ٹیم نے نوازشریف اور مریم نواز کے پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لئیے۔اس موقع پر انہوں نے نیب ٹیم سے تعاون نہ کرتے ہوئے نیب کی گاڑی میں بیٹھنے سے انکارکردیا۔تاہم نواز شریف اب مکمل طور پر نیب ٹیم کی حراست میں ہیں اور تازہ ترین خبر کے مطابق پہلے انکو ہیلی کاپٹر لے کے جاناتھا تاہم اب انکوموسم کی خرابی کی وجہ سے خصوصی طیارے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا جہاں سے انہیں میں بلٹ پروف کاروں میں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا، جہاں نیب کی ٹیم پہلے سے موجود ہے۔

تاہم مریم نواز کو اڈیالہ جیل کی بجائے سہالہ ریسٹ ہاوس میں منتقل کیا جائے گا۔اس سارے معاملات میں شہباز شریف کا کردار بڑا معنی خیز رہا ہے۔نوازشریف گرفتار ہو کر اسلام آباد روانہ،شہباز شریف ابھی بھی جوڑے پل پر موجود ہیں۔پرواز کے ڈیڑھ گھنٹے لیٹ ہونے کے باوجود شہباز شریف کے ائیرپورٹ نہ پہنچ پانے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔کچھ ناقدین کہہ رہے ہیں کہ سابق وزیر اعلیٰ نے جان بوجھ کر ائیرپورٹ جانے میں تاخیر کی۔انہیں علم تھا کہ اگر وہ اس رفتار سے آگے بڑھے تو وہ وقت پر ائیرپورٹ نہیں پہنچ پائیں گے ۔اس کے باوجود شہباز شریف نے تاخیری حربوں سے کام لیا۔اس ناقص حکمت عملی کے بعد شہباز شریف کی صلاحیتوں پر بھی سوال اٹھنے لگے۔