Live Updates

سمبڑیال،عوام عمران خان اوراس کے نامزد امیدواران کو کامیاب کروائیں ،رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 14 جولائی 2018 00:01

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2018ء) پی ٹی آئی کے نامزد امیدواران حلقہ این اے 76 بریگیڈئر(ر) محمد اسلم گھمن، حلقہ پی پی 44 چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ عوام عمران خان اوراس کے نامزد امیدواران کو کامیاب کروائیں ان شاء اللہ 25جولائی کا سورج نئے جذبوں ولولوں کی نوید کے ساتھ ابھرے گا سمبڑیال کی عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں خدا کے فضل سے مخالفین کو بھاری مارجن سے شکست دیں گے صدر انجمن شیخاںسمبڑیال اورمرکزی انجمن تاجراں سمبڑیال کے جنرل سیکرٹری شیخ ثناء اللہ کی قیادت میںشیخ سمیع اللہ ، شیخ عبدالرحیم ، شیخ شوکت ایڈووکیٹ، شیخ احسان الٰہی ، شیخ سونی ودیگر نے جوشاندار اورمثالی استقبال کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی 25جولائی کا الیکشن ہم سب کی اورہمارے شہرکی عزت کا مسئلہ ہے آج شاندار پذیرائی سے ثابت ہوا سمبڑیال کے لوگ اپنوں کو پہچان گئے ہیں ہماری حمایت کا عہد کرنا یہ ہماری نہیں سمبڑیال کی جیت ہے ،ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مرکزی انجمن تاجراں اورشیخ برادری کی دعوت پر مین بازار سمیت غلہ منڈی بازارکادورہ کرتے ہوئے استقبالیہ کیمپوں میں خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ خدا کے فضل سے سمبڑیال والے جاگ گئے ہیں اب کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ان شاء اللہ جیت ہماری ہوگی شہر کے غیور ووٹرز اپنے ووٹ کا استحصال کرنے والے ’’سٹیٹس کو‘‘مافیا کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کر کے نئی تاریخ رقم کریں گے، عظیم نوری ودیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان قوم کے پاس آخری اورسنہری موقع ہے جس سے فائدہ اٹھا کر وہ ملک وقوم کی قیمت بدل سکتے ہیں یہ صرف پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر اورعمران خان کو آگے لانے سے ہی ممکن ہوگا خدا کے فضل سے آج ہر برادری ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑی ہے جسے دیکھ کر مخالفین کے دل پاش پاش ہوگئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات