ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کی ترقی ضروری ہے، جسٹس (ر) ناصر الملک
پاک چائنہ آپٹیکل فائبر کیبل پراجیکٹ سے پاکستان کو زمینی کیبل سے رابطہ کاری کی سہولت ملے گی ،سمندری کیبل پر انحصار کم ہو گا ،منصوبہ ملک کے شمالی علاقوں میں ٹیلی کام کے شعبے کی ترقی کیلئے بھی معاون ثابت ہو گا، نگران وزیراعظم کا پاک چائنا آپٹیکلفائبر کیبل پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعہ 13 جولائی 2018 23:59
(جاری ہے)
یہ منصوبہ 2 سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے ،اس میں راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلومیٹر طویل زیر زمین آپٹیکل فائبر کیبل اور کریم آباد تا خنجراب 172 کلومیٹر فضائی آپٹیکل فائبر کیبل کے مواصلاتی انفراسٹرکچر کی ترقی شامل ہے۔
علاوہ ازیں راولپنڈی تا خنجراب مختلف مقامات پر ا?پٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک کے بیک اپ کے لئے اعلیٰ استعداد کے حامل 26 مائیکروویو لنکس اور 9 سینٹرز بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے منصوبے کی انتہائی مشکل علاقے میں کامیاب تکمیل پر اہلکاروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مکمل کئے جانے والے اس منصوبے سے پاکستان کو زمینی کیبل سے رابطہ کاری کی سہولت ملے گی اور سمندری کیبل پر اس کا انحصار کم ہو گا۔اسی طرح چین کو یورپ،، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ساتھ ٹرانزٹ ٹیلی کام ٹریفک کے لئے متبادل رسائی ملے گی، یہ منصوبہ ملک کے شمالی علاقوں میں ٹیلی کام کے شعبے کی ترقی کے لئے بھی معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی دوستی کی بڑی قدر کرتا ہے جو ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا سب سے اہم حصہ ہیں۔اس موقع پر چین کے سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپٹیکل فائبر کیبل سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے 9 منصوبوں میں سے ایک ہے اور یہ منصوبے پاکستان کی معیشت میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک سی پیک کو ڈیجیٹل کوریڈور میں تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ آپٹیکل فائبر کیبل منصوبہ کی دو سال میں تکمیل ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک منصوبوں کے بعد دونوں رابطہ کاری اور علاقائی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عامر عظیم باجوہ نے تقریب کے شرکائ کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2010ئ میں اس کی منظوری کے بعد منصوبے پر کام 2016ئ میں شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر چین کی طرف مواصلاتی لنک قائم کر دیا گیا ہے اور اس کے ذریعے رابطہ کاری کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر تقریب کے مقام سے خنجراب میں ایس سی او کے دفتر میں براہ راست کال کے ذریعے صاف ا?واز اور رئیل ٹائم ویڈیو کا مظاہرہ کیا گیا۔ قبل ازیں ایس سی او، چائنا ٹیلی کام گلوبل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے مابین تعاون کی دو دستاویزات پر بھی دستخط کئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.