Live Updates

عمران خان کو بڑی سیاسی فتح مل گئی

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

جمعہ 13 جولائی 2018 23:57

عمران خان کو بڑی سیاسی فتح مل گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2018ء) عمران خان کو بڑی سیاسی فتح مل گئی۔ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے اندر اندر تحریک انصاف نے جس طرح سے پاکستانی سیاست میں قدم جمائے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو مضبوط کیا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔

ایک جانب تحریک انصاف کی مضبوط ہوتی ہوئی سیاسی پوزیشن تو دوسری جانب اسکی حریف جماعتوں کی گرتی ہوئی ساکھ نے تحریک انصاف کو پاکستانی سیاست کی چوٹی کی جماعت بنا دیا ہے۔گزشتہ ایک سال میں پاکستان تحریک انصاف میں دیگر جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑے بڑے ناموں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں رضا حیات، ندیم افضل چن،،فردوس عاشق اعوان اور بڑے بڑے انتخابات جیتنے والے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے چوٹی کے سیاستدانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اشارہ ہے کہ پنجاب مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔اب تک 100سے زائد الیکٹیبلز نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔جن میں سے اکثر کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا۔تازہ ترین خبر کے مطابق سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔انہوں نے شمولیت کا اعلان عمران خان کے اسلام آباد جلسے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ہمایوں اختر نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہیجبکہ تحریک انصاف کی قیادت نے انہیں خوش آمدید کہا اور انکے ساتھ ملکر بھرپور سیاسی سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات