گورنر بلو چستان محمد خان اچکزئی کا نوابزادہ سراج رئیسانی کی بم دھماکے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 13 جولائی 2018 23:40

گورنر بلو چستان محمد خان اچکزئی کا نوابزادہ سراج رئیسانی کی بم دھماکے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) گورنر بلو چستان محمد خان اچکزئی نے بلو چستان عوامی پارٹی کے رہنمانوابزادہ سراج رئیسانی ودیگر سیاسی کارکنان کی مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران ہونے والے بم دھماکے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے مذمتی بیان میں گورنرنے اس بات پر زور دیا کہ صوبے بھر میں انتخابی مہم کے دوران انتخابی امیدواروں ،سیاسی کارکنان اورانتخابی دفاتر کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔گورنر نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر علاج معالجہ کی تمامترسہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ۔انہوں نے بم دھماکہ میں شہید ہونے والے نو ابزادہ سراج رئیسانی اور انکے ساتھیوں کے لواحقین سے تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی ۔