نواز کی اپنی والدہ سے ملاقات نہ ہو سکی

جمعہ 13 جولائی 2018 23:37

نواز کی اپنی والدہ سے ملاقات نہ ہو سکی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی اپنی والدہ سے ملاقات نہ ہو سکی ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنمامحمد مہدی کی جانب سے وٹس ایپ پر بھیجے گئے تحریری بیان میں بتایا گیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کو غیر اعلانیہ جاتی امراء رائے ونڈ پر نظر بند کر دیا گیا ہے اور انہیں گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے بعد شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز اپنی دادی کو ائیر پورٹ لے جانے کیلئے جاتی امراء پہنچے تاہم انہیں رکاوٹوں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔مزید بتایا گیا ہے کہ سلمان شہباز بھرپور کوششوں کے بعد اپنی دادی بیگم شمیم اختر کو جاتی امراء سے ائیر پورٹ لیجانے میں کامیاب ہو گئے تاہم ان کی اپنے بیٹے نواز شریف سے ملاقات نہ ہو سکی ۔ یاد رہے کہ نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ جانے اور نواز شریف کو گرفتار کئے جانے کی صورت میں ان کے ساتھ جیل جانے کا اعلان کیا تھا ۔نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی عمر 93برس ہے ۔