نواز شریف کو شہباز شریف کے زیر استعمال رہنے والے طیارے میں اسلام آباد منتقل کیا گیا

سہالہ ریسٹ ہاوس کا سب جیل کا درجہ دے دیا گیا،نوازشریف اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس لے جایا جارہا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 جولائی 2018 23:38

نواز شریف کو شہباز شریف کے زیر استعمال رہنے والے طیارے میں اسلام آباد ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13جولائی 2018ء) نواز شریف کو شہباز شریف کے زیر استعمال رہنے والے طیارے میں اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ سہالہ ریسٹ ہاوس کا سب جیل کا درجہ دے دیا گیا،نوازشریف اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس لے جایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کر کے اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔نیب کے پہلے سے بتائے گئے منصوبے کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل کئیے جانے کا منصوبہ تھا۔

یہ وہی ہیلی کاپٹر ہے جس کو نواز شریف وزارت اعظمیٰ کے دور میں استعمال کرتے تھے۔ پھر یہ بتایا گیا کہ موسم کی خرابی کے باعث انہیں ہیلی کاپٹر کی بجائے چارٹرڈ طیارے پر اسلام آباد منتقل کیا گیا۔تازہ ترین خبر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں نہ لے جانے کی وجہ موسم نہیں بلکہ رات کی تاریکی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نواز شریف اور مریم نواز کو اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے جس طیارے کا انتخاب کیا گیا وہ وزارت اعلیٰ کے دور میں شہباز شریف کے زیر استعمال رہ چکا ہے۔

دوسری جانب نواز شریف اور مریم کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے قانونی تقاضے پورے کر لئیے ،نوازشریف اور مریم نواز کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیےگئے۔
۔ایک مجسٹریٹ کو یہ ذمہ داری تفویض کردی ہے کہ وہ اڈیالہ جیل پہنچ کر عدالتی احکامات پر عمل کروائے۔دوسری جانب نوازشریف کولانےوالاخصوصی طیارہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترگیا جہاں سے نواز شریف کو بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقل کیاجائے گا۔مریم نواز اور نواز شریف آج رات اڈیالہ جیل میں گزاریں گے۔