دنیا بھر میں کام کرنے والی اربوں ڈالر مالیت کی رئیل اسٹیٹ کمپنی حقیقی دفاتر کی بجائے مجازی کیمپس میں کام کرتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 13 جولائی 2018 23:43

دنیا بھر میں کام کرنے والی اربوں ڈالر  مالیت کی رئیل اسٹیٹ کمپنی حقیقی ..
eXp Realty دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی اور کامیاب رئیل اسٹیٹ کمپنی ہے۔ اس کمپنی کی ایک انوکھی وجہ شہرت بھی ہے۔اربوں ڈالر مالیت کی اس کمپنی نے حقیقی دفاتر میں سرمایہ کاری کرنے کی بجائے دنیا بھر میں پھیلے اپنے ایجنٹس اور بروکرز کے لیے مجازی (ورچوئل) دفاتر بنا لیے ہیں۔
گلین سانفورڈ، جو اس کمپنی کے بانی اور سی ای او ہیں، نے اس کمپنی کو تقریباً ایک دہائی پہلے 2007 میں اس وقت بنایا تھا۔

جب رئیل اسٹیٹ کی مارکیٹ بیٹھ گئی تھی۔ گلین کے لیے حالات اتنے خراب تھے کہ وہ نہ کوئی دفتر خرید سکتے تھے اور نہ ہی کوئی جگہ کرائے پر لے سکتے تھے۔ ایسے میں انہوں نے ایسا سسٹم بنانے کا سوچا جس میں ان کا سٹآف گھر بیٹھے بھی کام کر سکے۔ کمپنی نے گوگل ڈاکس اور سپریڈ شیٹ اور اس جیسی دوسری آن لائن ایپس سے کام کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

تین سال پہلے وہ اس سسٹم کو ایک نئی انتہا پر لے گئے۔

انہوں نے مجازی طور پر ایسے دفاتر تیار کر لیے جن میں میٹنگ روم، آڈیٹوریم اور لاؤنج وغیرہ تھے۔
eXp World اس کمپنی کا مجازی دفتر ہے۔ یہ ایک سافٹ وئیر ہے جو تمام ملازمین ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کر سکتے ہیں اور کسی بھی جگہ سے دفتر تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سافٹ وئیر ویڈیو گیم ڈیویلپر کمپنی VirBELLA نے بنایا ہے اور مقبول عام Second Life آن لائن ورلڈ گیم کی طرح ہے۔


اس سافٹ وئیر میں مہمان اواٹار  (avatar)  کی صورت میں داخل ہوکر کیمپس کی عمارت میں گھومتے پھرتے ہیں۔ اس دوران وہ کام کرتے ہوئے ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہیں۔
2018 کے شروع میں کمپنی کے بروکروں کی تعداد 6500 تھی جو اب بڑھ کر 12000 ہو گئی ہے۔ وہ سب امریکا اور کینیڈا کی 300 مارکیٹیوں سے آپریٹ کرتے ہیں۔ حال ہی میں اس کمپنی نے Nasdaq سٹاک مارکیٹ میں بھی اپنا اندراج کرایا ہے۔

اس کی پہلے دن کی مارکیٹ کی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تھی لیکن اس کے پاس کوئی حقیقتی دفتر نہیں تھا جو قانون کے مطابق ضروری ہے۔ اس کاروائی کو پورا کرنے کے لیے کمپنی نے بیلنگہیم، واشنگٹن میں ایک چھوٹا سا کرائے کا دفتر لیا ہے جو کمپنی کے ہیڈکوارٹر کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس مجازی کمپنی کا مقصد حقیقی زندگی میں لوگوں کے گھر اور دفاتر فروخت کرنے میں مدد کرنا ہے۔
دنیا بھر میں کام کرنے والی اربوں ڈالر  مالیت کی رئیل اسٹیٹ کمپنی حقیقی ..