چور نے زیورات چرانے کے دو دن بعد ایک معافی نامے کے ساتھ واپس کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 13 جولائی 2018 23:43

چور نے زیورات چرانے کے دو دن  بعد ایک معافی نامے کے ساتھ واپس کر دئیے

ایک چور نے ایک گھر سے سونےکے زیورات چرا کر دو دن بعد ہی ایک معافی نامے کے ساتھ واپس کر دئیے ہیں۔ یہ واقعہ امبالا پورا، کیرالہ ، بھارت میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق جب سب گھر والے اپنے رشتے داروں کی شادی میں گئے ہوئے تھے تو چور پچھلے دروازے سے اندر آیا  اورالماری ے  سونے کے زیورات، جن میں ایک انگوٹھی، لاکٹ اور بالیاں شامل تھیں، لے کر چلا گیا۔

(جاری ہے)


جب گھر والے واپس آئے اور انہیں چوری کا احساس ہوا تو انہوں نے فوراً پولیس کو  اطلاع دے دی۔ تاہم دو دن بعد چور پولیس کی مداخلت سے ڈر گیا اور ایک معافی نامے کے ساتھ یہ زیورات واپس کر دئیے۔
اس نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ ”مہربانی کر کے مجھے گرفتار مت کروائیں، مجھے معاف کر دیں، میں معذرت خواہ ہوں۔ مجھ سے یہ غلطی اپنی شدید بری حالت کی وجہ سے ہوئی ہے۔ “
پولیس کا کہنا ہے کہ زیورات واپس کرنے کی وجہ سے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا۔

متعلقہ عنوان :