قیدی نمبر۔۔۔۔۔حاضرہو، نواز شریف اڈیالہ جیل پہنچ گئے

مریم نواز کو ایان علی کے سیل میں رکھا جائے گا جب کہ نواز شریف سیل نمبر گیارہ میں رہیں گے،نواز شریف اور مریم نواز کو قیدیوں والی وردی پہنائی جائے گی اور انہیں قیدی نمبر بھی الاٹ کیا جائے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 جولائی 2018 00:12

قیدی نمبر۔۔۔۔۔حاضرہو، نواز شریف اڈیالہ جیل پہنچ گئے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13جولائی 2018ء) قیدی نمبر۔۔۔۔۔حاضرہو، نواز شریف اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ مریم نواز کو ایان علی کے سیل میں رکھا جائے گا جب کہ نواز شریف سیل نمبر گیارہ میں رہیں گے،نواز شریف اور مریم نواز کو قیدیوں والی وردی پہنائی جائے گی اور انہیں قیدی نمبر بھی الاٹ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف گزشتہ شب ہیتھرو ائیرپورٹ سے اتحاد ائیر ویز کے متحدہ عرب امارات کے لئیے روانہ ہوئے۔

جہاں سے وہ اتحاد ائیرویز کی ایک اور پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان جہاز میں 100 کی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے اس موقع پر نواز شریف کی گرفتاری میں مزاحمت کرنا شروع کردی۔جس کے بعدپولیس اور رینجرز کے اہلکار جہاز میں داخل ہو ئے جبکہ نیب کی ٹیم بھی وارنٹ گرفتاری لے کر جہاز میں پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیڈی پولیس اہلکار بھئ موقع پر موجود تھیں۔

رینجرز اہلکار نے باقی مسافروں کو جہاز سے اترنے کی ہدایت کی۔بالآخر نواز شریف کو جہاز سے اتار لیا گیا ہے۔امیگریشن ٹیم نے نوازشریف اور مریم نواز کے پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لئیے۔بعد ازاں انہیں گرفتار کر کے نیب کے خصوصی طیارے کے ذریعے انہیں اسلام آباد منتقل کیا گیا۔
نواز شریف اور مریم کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے قانونی تقاضے پورے کر لئیے ،نوازشریف اور مریم نواز کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیےگئے۔

۔ایک مجسٹریٹ کو یہ ذمہ داری تفویض کردی ہے کہ وہ اڈیالہ جیل پہنچ کر عدالتی احکامات پر عمل کروائے۔دوسری جانب نوازشریف کولانےوالاخصوصی طیارہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترگیا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہےجہاں انہیں بی کلاس جیل میں رکھا جائے گا۔یہ بھی خبر ہے کہ مریم نواز کو ایان علی کے سیل میں رکھا جائے گا جب کہ نواز شریف سیل نمبر گیارہ میں رہیں گے۔نواز شریف اور مریم نواز کو قیدیوں والی وردی پہنائی جائے گی اور انہیں قیدی نمبر بھی الاٹ کیا جائے گا۔