مسلم لیگ(ن) کی میاں نواز شریف کے تاریخی استقبال کی حکمت عملی ناکام ہو گئی

میاں نواز شریف اور مریم نواز 19 گھنٹے کی مسافت طے کرکے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئے ْشہبازشریف 10 منٹ کے فاصلے پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ نہ پہنچ سکے، ناقدین کی تنقید

ہفتہ 14 جولائی 2018 11:30

مسلم لیگ(ن) کی میاں نواز شریف کے تاریخی استقبال کی حکمت عملی ناکام ہو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) مسلم لیگ(ن) کی میاں نواز شریف اور مریم نواز کے تاریخی استقبال کی حکمت عملی ناکام ہو گئی مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز 19 گھنٹے کی مسافت طے کرکے لندن سے لاہور ائیر پورٹ اور وہاں سے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئے تاہم شہبازشریف 10 منٹ کے فاصلے پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ نہ پہنچ سکے ، جس پر ناقدین نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ، سپیکر ایاز صادق بھی نظر نہ آئے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے شہباز شریف کی سربراہی میں نواز شریف اور مریم نواز کے ائیر پورٹ پہنچ کر استقبال کی حکمت عملی تیار کی تھی جو ناکام ہو گئی اور یہ محض بڑھکیں ثابت ہوئیں ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز لندن سے 19 گھنٹے کی مسافت طے کرکے لاہور ائیر پورٹ اور پھر اگلے 3 گھنٹوں میں لاہور سے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئے تاہم علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ استقبال اور مذاحمت کے لئے پہنچنے والے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر اہم رہنماء کئی گھنٹوں تک10 منٹ کے فاصلے پر موجود ائیر پورٹ نہ پہنچ سکے جس پر ناقدین نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ شہباز شریف کی حکمت عملی ناکام ہو گئی اور وہ خود بھی ناکام ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تاہم ریلی سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسی ریلی انہوں نے تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی ۔