پاکستان نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں سے پیش آنے والے مظالم اور بربریت کی مذمت کی ہے

نگراں وفاقی وزیر انسانی حقوق‘ امور کشمیر و گلگت بلتستان روشن خورشید بروچاکی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ہفتہ 14 جولائی 2018 11:31

پاکستان نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں سے پیش آنے والے مظالم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) نگراں وفاقی وزیر انسانی حقوق‘ امور کشمیر و گلگت بلتستان روشن خورشید بروچانے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں سے پیش آنے والے مظالم اور بربریت کی مذمت کی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی بے گناہ معصوم شہریوں کو قتل اور زخمی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کشمیری بہن بہائیوں کی قیمتی جانوں کے ضایع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کشمیر کی صورتحال کا مشاہدہ کرنے کیلئے وفد بھجوانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کے مشاہدہ کار ٹیم کو گمراہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ اپنا حق خود ارادیت حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ عام انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ افغان مہاجرین پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا افغان پناہ گزیں 1970ء سے پاکستان میں موجود ہیں اب انہیں اپنے وطن واپس جانا چاہیئے۔