یو ایس ایڈ نیڈ بیسڈ سکالر شپ پروگرام کے تحت پشاور زرعی یونیورسٹی کے 67طلبہ میں اے ٹی ایم کارڈز تقسیم

ہفتہ 14 جولائی 2018 11:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام یو ایس ایڈنیڈ بیسڈ سکالرشپ پروگرام کے تحت زرعی یونیورسٹی پشاورکے 67 مستحق طلبہ میں اے ٹی ایم کارڈزتقسیم کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر نورپیاؤخان نے کی جبکہ رجسٹرار محمد ادریس صدیقی، ڈائریکٹرفنانشل ایڈ پروفیسرڈاکٹرامان اللہ جان، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد الیاس، پرووسٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ عالم خان، اور ڈائریکٹر فنانس مجاہدالدین کے علاوہ پراجیکٹ منیجر، یوایس ایڈ نیڈ بیسڈ سکالرشپ پروگرام ڈاکٹرمحمدعباس بھی موجود تھے۔

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرنورپیاؤخان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ طلبہ قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں،جن کیلئے ضروری ہے کہ محنت اور لگن سے مطالعے پرتوجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :