جاپان کے ایس ڈی ایف میزائل یونٹ کی امریکی فوج کے ساتھ مشترکہ مشق

ہفتہ 14 جولائی 2018 11:33

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے میزائل یونٹ نے ہوائی میں کثیر ملکی مشقوں میں حصہ لینے کے دوران امریکی فوج کے ساتھ اپنی پہلی مشترکہ مشق کی ہے۔جاپانی بحری سیلف ڈیفنس فورس امریکی زیر قیادت رِمپیک یا بحرالکاہل کے گرد کے ممالک کی بحری مشقوں میں ہوائی کے قریب حصہ لے رہی ہے اور اس میں دیگر ممالک کی بحری افواج بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رِمپیک ہر 2 سال بعد منعقد کی جاتی ہے۔ بری سیلف ڈیفنس فورس کے زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل یونٹ نے امریکی فوج کے ساتھ پہلی مرتبہ مشق کی ہے۔ہوائی کے کوائی جزیرے پر ہونے والی اس مشق میں ایک دور افتادہ جزیرے کے قریب گشت کرنے والے بحری جہاز کی فضا سے تلاش بھی شامل تھی۔ یہ تلاش امریکی فوج کے ڈرون طیارے اور جاپانی بحری سیلف ڈیفنس فورس کے پی تھری سی طیارے نے کی۔

متعلقہ عنوان :