محمود عباس فٹ بال فائنل میچ دیکھنے روس روانہ

ہفتہ 14 جولائی 2018 11:33

محمود عباس فٹ بال فائنل میچ دیکھنے روس روانہ
غزہ سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میچ دیکھنے کے لیے ماسکو روانہ ہو گئے ۔ روس میں متعین فلسطینی سفیر عبدالحفیظ نوفل نے 'صوت فلسطین' ریڈیو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صدر محمود عباس روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میچ دیکھنے کے لیے ماسکو پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ محمود عباس بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن 'فیفا' کی دعوت پر ماسکو آ رہے ہیں۔ فیفا کی طرف سے عالمی رہ نمائوں کو فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔اپنے دورے کے دوران فلسطینی صدر اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔ فلسطینی حکام کے مطابق صدر عباس اور ولادی میر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال بالخصوص خطے میں نئے عالمی ایجنڈے پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔