سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان پرہتھیاروں کی پابندی عائد کر دی

قرارداد کے حق میں نو ووٹ ملے جبکہ چھ رکن ملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:27

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امن عمل دوبارہ بحال کرنے کے لئے جنوبی سوڈان پر ہتھیاروں کی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔امریکا کی جانب سے جنوبی سوڈان پر ہتھیاروں کی پابندی کی قرارداد پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

قرارداد کے حق میں نو ووٹ ملے جبکہ چھ رکن ملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ تشدد کے خاتمے کے لئے قرارداد کی منظوری ناگزیر تھی۔تاہم اقوام متحدہ میں جنوبی سوڈان کے سفیر اکیو بون مالوال نے سلامتی کونسل میں کہا کہ قرارداد کی منظوری سے امن عمل متاثر ہو گا اور یہ اقدام ان تنظیموں کی مکمل ناکامی ہے جو جنوبی سوڈان میں امن قائم کرنا چاہتی ہیں۔