امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:29

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک ۔14 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور قیمتی دھات کی طلب میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.5 فیصدکم ہوکر 1240.90 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے سودے 5.40 ڈالر (0.4 فیصد) کمی کے ساتھ 1241.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد کم ہوکر 1240.11 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1240.9 ڈالرفی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد گر کر 1245.54 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1245.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :